گھی اور کوکنگ آئل مزید مہنگا

لاہور: گھی اور کوکنگ آئل مینوفیکچرنگ کمپنیوں نے درجہ دوئم کے کوکنگ آئل اور گھی کی قیمت میں مزید2 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا ہے۔

 جس کے بعد کوکنگ آئل کی قیمت 2روپے اضافے کے ساتھ 275 روپے فی لیٹر سے بڑھ کر 277 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے جبکہ کوکنگ آئل اور گھی کے دیگر برینڈ کی قیمتوں میں بھی اسی تسلسل سے اضافہ جاری ہے۔

 اضافے کی وجہ سے گھی اور کوکنگ آئل عام شہری کی پہنچ سے دور ہو کر رہ گیا ہے۔