کورونا وائرس سے ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 150 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ گزشتہ ایک دن میں کورونا کے 5 ہزار سے زائد مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 57 ہزار 013 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جن میں سے 5 ہزار 480 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 89 ہزار 838 ہوگئی جبکہ 5 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
سرکاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 150 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 17 ہزار 680 ہوگئی ہے۔
این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں اب تک مجموعی طور پر کورونا کے مصدقہ متاثرہ افراد کی تعداد 8 لاکھ 15 ہزار 711 ہو گئی ہے جبکہ ملک بھر میں صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 8 ہزار 193 ہوگئی ہے۔