اسلام آباد:نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی ہدایت پر بینکوں کے اوقات میں تبدیلی کردی گئی۔
این سی او سی کے کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے فیصلے کے تحت بینکوں کے اوقات کار تبدیل کیے گئے ہیں۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق پیر سے جمعرات بینکوں کے کاروباری اوقات صبح 9 سے ایک بجے تک ہوں گے۔
بینکوں کے دفتری اوقات پیر سے جمعرات صبح 9 سے دوپہر 2 بجے تک ہوں گے۔
بینکوں کی پبلک ڈیلنگ جمعہ کے روز صبح 9 سے دوپہر 12:30بجے تک ہوگی اور جمعے کو بینکوں کے دفتری اوقات صبح 9 سے ایک بجے تک ہوں گے۔