پاکستان نے کیٹیگری سی میں شامل 23 ممالک کے مسافروں کی آمد پر پابندی کی مدت میں توسیع کر دی۔
تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نیا سفری ہدایت نا مہ جاری کر دیا ہے جس میں کیٹیگری سی میں شامل 23 ممالک کے مسافروں کی آمد پرپابندی کی مدت میں توسیع کی گئی ہے۔
کیٹیگری سی ممالک سے مسافروں کی آمد پر سفری پابندیاں 4 مئی تک نافذ رہیں گی۔ نئی ٹریول ایڈوائزری نوٹیفکیشن این سی اوسی فیصلوں کےتناظرمیں جاری کیا۔
کیٹیگری سی میں جنوبی افریقا، برازیل، زمبابوےسمیت 23ممالک شامل ہیں۔ سی کیٹیگری ممالک سےآمدکی اجازت این سی اوسی سے مشروط ہے۔
ان ممالک میں پاکستانی، نائیکوپ، پی او سی کارڈہولڈرز کی آمدپرپابندی برقرار رکھی گئی ہے۔ سفری پابندیوں پرنظرثانی این سی او سی اجلاس میں کی جائے گی۔