اوگرا نے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 12 روپے 39 پیسے کمی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
مئی کے لیے ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 146 روپے 19 پیسے کی کمی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق ایل پی جی کی نئی قیمت 133 روپے 25 پیسے فی کلومقرر کردی گئی، جب کہ اپریل میں ایل پی جی کی قیمت 145 روپے 64 پیسے فی کلو تھی۔ جس کے بعد ایل پی جی کا 11.8 کلوگرام کا گھریلوسلنڈر146 روپے 19 پیسے سستا ہوگیا ۔ نئی قیمتوں کا اطلاق مئی 2021 کیلئے ہوگا۔
اوگرا اعلامیے کے مطابق ایل پی جی کے 11.8کلو کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 1572 روپے 40 پیسے مقرر کی گئی ہے۔