پشاور: سپیشل مجسٹر یٹ احتشا م خا ن کی عدا لت نے کو رونا ایس او پیزکی خلا ف ورزی کے الزا م میں خیبر پختو نخوا کے صو با ئی وزیر صحت و خزا نہ تیمو ر سلیم جھگڑا کی ضما نت کی درخواست منظورکرلی۔
گز شتہ رو ز صو با ئی وزیر تیمو ر سلیم جھگڑا کی تھا نہ سر بند پو لیس کی جانب سے درج ہو نے والی اف آئی ار میں گر فتا ر ی ظا ہر کر دی تا ہم اس مو قع پر صو با ئی وزیر کے وکیل نے عدالت کو بتا یا کہ انکے خلا ف درج ہو نے والا مقد مہ جلد با زی میں کیا گیا ہے کیو نکہ درخواست گز ار
ریسٹو رنٹ کے مالک ہیں اور نہ ہی انہو ں نے اس ہو ٹل کو اپنے اثر رسو خ پر کھو لا تھا انکے خلا ف درج ہو نے والا مقد مہ اگر چہ صر ف ہو ٹل انتظا میہ کے خلا ف درج تھا اور ہو ٹل سے اسکا کو ئی لینا دینا نہیں ہے ،
درج شد ہ مقد مہ 6/7کو رونا سے تدا ر ک کے لئے قوا عد وضو ابط کی خلاف ورزی پر کیا گیا ہے اور ایسی حا لت میں ہو ٹل کے اند ر مو جو د گا ہگ پر یہ مقد مہ نا فذ ہی نہیں ہو تا ، عدا لت نے وکلا کے دلا ئل سننے کے بعد صو با ئی وزیر تیمو ر سلیم جھگڑا کی ضمانت درخواست منظو ر کر کے انکی ایک لا کھ دو نفر ی پر ضمانت منظورکرلی ۔