پشاور: پشاور مےں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسوں کے پیش نظر بی آر ٹی بس سروس ہفتہ اور اتوار دو دن بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ٹرانس پشاور کے ترجمان محمد عمےر کے مطابق کورونا کسی بڑھنے پرفیصلہ کیا گیا ہے کہ بس سروس آج بروز ہفتہ اور اتوار کو دودن بند رکھی جائے گی اور سروس پیر کے روز سے حسب معمول بحال ہوجائے گی‘واضح رہے کہ بی آر ٹی بسوں کی کم تعداد کے باعث بسوں میں رش معمول ہے اور ایس او پیزپر اکثر وبیشتر عملدرآمد ناممکن ہوجاتا ہے۔