پشاور: صوبائی وزیر سماجی بہبود ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان نے سوشل میڈیا پر اٹیزم کے شکار بچے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعدحکومت کی جانب سے بیمار بچے کے مفت علاج کرانے کا اعلان کیا ہے
گزشتہ چند روز سے آئٹزم میں مبتلا بچے علی عباس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل تھی جس میں بچے کے والد نے علاج میں مدد کے لیے اپیل کی تھی۔
صوبائی وزیر نے ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے بچے کے گھر کا دورہ کیا اور اسکے والدین سے ملاقات میں صورتحال دریافت کی. صوبائی وزیر برائے سماجی بہبود نے حکومتی خرچے پر علی عباس کا علاج کرانے کا اعلان کرتے ہوئے بیمار بچے کے والد کو نوکری دینے کی بھی یقین دہانی کرائی۔