خیبرپختونخوا کے ضلع مردان ميں کورونا وائرس کیسز میں کمی کےبعد لاک ڈاؤن ختم کرديا گيا۔
ڈپٹی کمشنر مردان کے مطابق کورونا وائرس کیسز کی شرح میں کمی کے باعث لاک ڈاؤن ختم کردیا گیا ہے البتہ صوبائی حکومت کے فيصلے پر 8مئی سے دوبارہ لاک ڈاؤن نافذ ہوگا۔
ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف عوام ایس او پیز پرعملدرآمد یقینی بنائے۔
یاد رہے کہ مردان میں 26اپريل کو لاک ڈاؤن نافذ کيا گيا تھا۔
واضح رہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران ميڈيکل سٹورز، پٹرول پمپس، کھانے پينے کی دکانيں کھولی تھیں تاہم ہرقسم کی ٹريفک مکمل طور پر معطل تھی۔
مردان میں بغير ضرورت گھر سے نکلنے پر بھی مکمل پابندی عائد کی گئی تھی۔