اسلام آباد:وفاقی حکومت نے خیبر پختونخوا کے سرکاری ملازمین کو پچیس فیصد ڈی آر اے ریلیف دینے کیلئے صوبائی حکومت کو ہدایات جاری کردی ہیں۔
وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے قائم کردہ کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیر پارلیمانی امور علی محمد خان نے مذاکرات میں حصہ لیا۔
چیئرمین گورنمنٹ ایمپلائز الائنس اسلام الدین خان، آل پرائمری ٹیچر ایسو سی ایشن کے سربراہ عزیز اللہ خان ودیگر نمائندوں نے شرکت کی۔
اجلاس میں آرڈی اے کی مد میں 25فیصدریلیف پر صوبائی حکومتوں کی جانب سے وفاق کی واضح ہدایات جاری ہونے کے باوجود عمل درآمد نہ ہونے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔
معاہدہ کے باقی مطالبات جن میں اپ گریڈ یشن، ٹائم سکیل اور آئندہ بجٹ میں ایڈ ہاک ریلیف ضم کرنے کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ آئندہ اجلاس کے لئے خیبر پختونخوا اور پنجاب کے محکمہ خزانہ سے رپورٹ بھی طلب کی گئی ہے وفاقی حکومت کے ساتھ ہونے والے کامیاب مذاکرات کے بعد اگیگا کے رہنماء عزیز اللہ خان کے مطابق بجٹ سے قبل باقاعدہ طور پر اعلامیہ بھی جاری کردیا جائے گا۔