کورونا وائرس سے ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 79 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ گزشتہ ایک دن میں کورونا کے 4 ہزار 213 مثبت کیسز رپورٹ ہونے کے بعد ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 9.16 فیصد ہوگئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 45 ہزار 254 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جن میں سے 4 ہزار 213 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 87 ہزار 953 ہوگئی ، جن میں سے 5 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
سرکاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 79 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 18 ہزار 149 ہوگئی ہے۔
این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں اب تک مجموعی طور پر کورونا کے مصدقہ متاثرہ افراد کی تعداد 8 لاکھ 34 ہزار 146 ہو گئی ہے جبکہ ملک بھر میں صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 28 ہزار 44 ہوگئی ہے۔