وزیر اعلی نے لاوارث بچے کی داد رسی کردی

 پشاور :  وزیر اعلی خیبرپختونخوا محمود خان مردان سے تعلق رکھنے والے لاوارث اور بیمار بچے کا مسیحا بن گئے ۔

بچے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد وزیر اعلی نے بچے کو سی ایم ہاوس بلایا کر اور تحفے تحائف دیئے۔ وزیر اعلی نے متعلقہ حکام کو بچے کو "زمونگ کور" میں رکھنے اور اس کا علاج سرکاری سطح پر کرنے کی ہدایت کی۔ انور نامی یہ بچہ سکنہ ہوتی مردان کا رہائشی ہے جو شوگر کے مرض میں مبتلا ہے۔  بچے کے مطابق ان کے والدین جائیداد کے تنازعہ پر قتل کردیئے گئے اور جائیداد پر چچا قابض ہے۔ وزیر اعلی نے بچے کو جائیداد میں اس کا حق دلانے کیلئے متعلقہ حکام کو اقدامات کی بھی ہدایت کی۔