پشاور: خیبر پختونخوا میں مسیحاؤں پر کورونا کے وار جاری ہیں اور ایک اور ڈاکٹر کورونا سے جاں بحق ہوگیا جس کے نتیجے میں صوبے میں کورونا سے جاں بحق ڈاکٹرز کی تعداد 65 ہو گئی ہے۔
ڈاکٹر نور اسلام سابق سینئر میڈیکل آفیسر ڈی ایچ کیو ہسپتال مردان تھے۔ وہ کورونا کا شکار ہونے کے باعث وفات پاگئے۔ ڈاکٹر نور اسلام گزشتہ 18 دنوں سے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس ہسپتال پشاور کے کورونا آئی سی یو میں داخل تھے۔
پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق نور اسلام میڈیکولیگل آفیسر بھی رہے ہیں۔ خیبر پختونخوا میں کورونا کے باعث جاں بحق ہونےوالے ڈاکٹروں کی تعداد 65 ہوگئی۔ ڈاکٹر نور اسلام کا تعلق پیر سدو تخت بھائی سے تھا۔