نوشہرہ لاک ڈائون کی طرف گامزن

پشاور: کورونا وائرس کی تیسری لہرکے باعث نوشہرہ میں دفعہ ایک 144 نافذ کردیاگیا ہے۔جس کا نفاذ ایک مہینہ کےلئےکیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دفعہ ایک سو چوالیس کا نوٹیفکیشن ڈپٹی کمشنر نوشہرہ میر رضا اوزگن نے جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تمام سیاحتی مقامات،مزارات، اور دیگر تفریحی سرگرمیوں پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ۔دفعہ ایک سو چوالیس کی خلاف ورزی پر پولیس اور انتظامیہ کیجانب سےکارروائی عمل میں لائی جا ئے گی۔۔انتظامیہ نے ڈسٹرکٹ پولیس سربراہ سمیت اسسٹنٹ کمشنر جہانگیرہ،نوشہرہ اور پبی کو کارروائی کے لئے مراسلہ جاری کردیا ہے۔

مراسلہ میں بتلایا گیا ہے کہ نوشہرہ میں واقع سمال ڈیم جلوزئی،شکلیم ڈیم شیدو،ماروبہ ڈیم نظام پور ،جناح پارک،کنڈ پارک،منگلوٹ پارک،زیارت کاکا صاحب،بہادر بابا،مست بابا،غالب گل بابا،اخوند پنجو بابا اکبر پورہ سمیت دیگر ہر قسم کے سیاحتی اور تفریحی مقامات جانے پر دفعہ ایک سوچوالیس نافذ ہے۔