پشاور:کورونا کی تیسری لہر کی روک تھام کے سلسلے میں ملک بھر کی طرح خیبر پختونخوا میں بھی 8مئی سے سخت پابندیاں لاگو کی جارہی ہیں۔
اس ضمن میں ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کیلئے بی آر ٹی سروس بھی 8 مئی سے بند کرنیکا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ترجمان ٹرانس پشاور کے مطابق حکومتی احکامات پر عملدر آمد کرتے ہوئے 8مئی سے 16مئی تک بی آرٹی سروس بھی عارضی طور پر معطل رہے گی۔
سروس معطلی کا اطلاق زو بائیسیکل شیرینگ سسٹم پر بھی ہوگا۔