پشاور ائر پورٹ پر 6مسافروں میں کورونا کی تصدیق

پشاور: باچا خان ائر پورٹ پر بیرون ملک سے آنیوالے 6مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے جس کے بعد پولیس سروسز ہسپتال کو مثبت کیسز والے مسافروں کیلئے مختص کردیا گیا اور ہسپتال میں دیگر تمام سروسز کو معطل کردیا گیا ہے۔ 

کورونا کی تیسری لہر شروع ہونے کے بعد پشاور باچا خان ائر پورٹ پر مسافروں میں پہلی مرتبہ کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔

 ائر پورٹ ذرائع کے مطابق ابوظہبی سے پشاور آنے والے پانچ مسافروں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جبکہ گزشتہ روز بھی ایک مسافر کا. ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

دوسری جانب مسافروں میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز سامنے آنے کے بعد ڈائریکٹوریٹ آف جنرل ہیلتھ سروسز نے پولیس سروسز ہسپتال کو کورونا مسافروں کیلئے مختص کردیا ہے اور آئندہ تمام مثبت کیسز والے مسافروں کو یہاں پر قرنطینہ کیا جائے گا جبکہ ہسپتال میں دیگر تمام سروسز معطل کردی گئی ہیں تاہم کورونا ویکسی نیشن سنٹر بحال رہیگا۔