کورونا وائرس سے ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 140 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ گزشتہ ایک دن میں کورونا کے 4 ہزار 298 مثبت کیسز رپورٹ ہوئی ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 44 ہزار 846 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جن میں سے 4 ہزار 298 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 83 ہزار 699 ہوگئی ، جن میں سے 5 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
سرکاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 140اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 18 ہزار 677 ہوگئی ہے۔
این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں اب تک مجموعی طور پر کورونا کے مصدقہ متاثرہ افراد کی تعداد 8 لاکھ50 ہزار 131 ہو گئی ہے جبکہ ملک بھر میں صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 47 ہزار 755 ہوگئی ہے۔