وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے صوبائی وزراءاور ایم پی ایز ،ایڈوائزرزاور سیکرٹریز کو ہدایت کی ہے کہ عید کےموقع پر ایس او پیز پر عملدرآمد کا خاص خیال رکھیں۔
آج جمعے کے روز وزیر اعلی سیکرٹریٹ سے جاری ہونے والے خصوصی ہدایت نامے میں سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ صوبائی وزراءاور ایم پی ایز کورونا کی موجودہ تشویشناک صورتحال میں اپنے حجروں میں عوامی سرگرمیوں کو بند کریں اور اور عید الفطر کے موقع پر اپنے علاقوں ، حجروں میں رش لگانے سے گریز کریں تاکہ اس وباءکے مزید پھیلاو کو روکا جاسکے۔