کورونا وائرس سے ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 104 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ گزشتہ ایک دن میں کورونا کے 2 ہزار 869 مثبت کیسز رپورٹ ہوئی ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 38 ہزار 616 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جن میں سے 2 ہزار 869 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 76 ہزار 536 ہوگئی ، جن میں سے 4 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
سرکاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 104 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 19 ہزار 210 ہوگئی ہے۔
این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں اب تک مجموعی طور پر کورونا کے مصدقہ متاثرہ افراد کی تعداد 8 لاکھ 67 ہزار 438 ہو گئی ہے جبکہ ملک بھر میں صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 71 ہزار 692 ہوگئی ہے۔