اسرائیلی حملے میں شہید 11 سالہ حمزہ کی مسکراتی تصویر وائرل

غزہ میں اسرائیلی بمباری سے شہید ہونے والے 11 سالہ  حمزہ کی تصویر شیئر کی گئی ہے۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شہید 11 سالہ حمزہ کفن میں لپٹا مسکرا رہا ہے اور شہید بچے کے چہرے پر مسکراہٹ کے ساتھ ساتھ اطمینان بھی ہے۔

غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کا سلسلہ نہ رک سکا اور شہید فلسطینیوں کی تعداد 56 ہو گئی جبکہ سینکڑوں افراد زخمی ہیں۔

اسرائیلی فورسز کی جانب سے فلسطین میں رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا جس کے باعث درجنوں عمارتیں مٹی کا ڈھیر بن گئیں۔

اسرائیلی فوج  کے حملوں میں اب تک 14 بچے بھی شہید ہوچکے ہیں جبکہ قدس نیوز نیٹ ورک نے غزہ میں اسرائیلی بمباری سے شہید ہونے والے 11 سالہ  حمزہ کی تصویر شیئر کی ہے۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شہید 11 سالہ حمزہ کفن میں لپٹا مسکرا رہا ہے اور شہید بچے کے چہرے پر مسکراہٹ کے ساتھ ساتھ اطمینان بھی ہے۔

حمزہ کی کفن میں لپٹی تصویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور سوشل میڈیا صارفین بھی اسرائیلی مظالم پر سیخ پا ہیں۔