30 سال سے زائد افراد کی کورونا ویکسی نیشن کیلئے رجسٹریشن شروع  

 اسلام آباد: حکومت نے 30 سال سے زائد العمر افراد کی کورونا ویکسی نیشن کیلئے رجسٹریشن شروع کردی۔

 ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) صحت ڈاکٹر رانا صفدر نے بتایا کہ 30 سال سے زائد عمر کے افراد کے لئے کورونا ویکسینیشن کی رجسٹریشن شروع ہو گئی ہے، خود کو کورونا سے محفوظ رکھنے کے لئے رجسٹریشن کرائیں۔

ڈاکٹر رانا صفدر کا کہنا تھا کہ اگر آپ 30 سال سے زائد عمر ہیں تو اپنا شناختی کارڈ 1166 پر بھیج کر رجسٹریشن کریں، اور دوسروں کو رجسٹریشن کیلئے بھی حوصلہ افزائی کریں۔