یروشلم : صیہونی ریاست اسرائیل کی بمباری کا نشانہ بننے والے فلسطینیوں کی امداد کےلیے ایدھی ایمبولینسیں غزہ پہنچ گئیں۔
ذرائع کے مطابق مقبوضہ فلسطین پر اسرائیلی ظلم و بربریت کے نتیجے میں زخمیوں کی تعداد ہزاروں مین پہنچ گئی ہے جب کہ انفراسٹرکچر بھی بری طرح متاثر ہوا ہے جس کے باعث ریسکیو ادارے زخمیوں و شہیدوں کو اسپتال پہنچانے میں شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔
ایدھی فاؤنڈیشن نے انسانیت کے ناطے مظلوم فلسطینی شہریوں کی امداد کا فیصلہ کرتے ہوئے ایمبولینسیں غزہ پہنچا دی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایدھی فاؤندیشن کی ایمبولینسیں مصر کے راستے سے فلسطین میں داخل ہوئیں اور اب زخمیوں کی اسپتال منتقلی اور آکسیجن کی فراہمی کو یقینی بنارہی ہیں۔
خیال رہے کہ قابض اسرائیلی فورسز نے آج مزید 35 فلسطینی شہید کر دیے، جس سے اسرائیلی جارحیت سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 181 ہو گئی۔
ایک ہفتے سے اسرائیلی فورسز کا فلسطین میں وحشیانہ تشدد جاری ہے، فورسز آبادیوں پر بم باری کر رہی ہیں، اسرائیلی حملوں میں 725 گھر، 76 رہائشی، ار 63 سرکاری عمارتیں تباہ ہو چکی ہیں۔