کورونا، خیبرپختونخوا میں 20، ملک بھر میں 76ہلاکتیں 

پشاور:کورونا وائرس کی شدت میں کمی آنے لگی ٗ خیبرپختونخوا میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 20 اور ملک بھر میں 76 افراد موذی مرض کا شکار ہوئے۔

صوبے میں 251 اور ملک بھر میں 2 ہزار 379 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔ صوبے میں فعال کیسز کی تعداد مزید کم ہوکر 7 ہزار 824 رہ گئی۔ موذی مرض سے صوبے میں اب تک 3786 افراد جاں بحق اور ایک لاکھ 27 ہزار 38 متاثر ہوئے ہیں۔ 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 30 ہزار 402 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جس کے بعد مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 12,444,04 ہوگئی ہے۔

 گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 2 ہزار 379 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 877,130 ہوگئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں 2 لاکھ27 ہزار38، پنجاب میں 3 لاکھ 25 ہزار 662، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 26 ہزار 787، اسلام آباد میں 79 ہزار 123، بلوچستان میں 23 ہزار 831، آزاد کشمیر میں 18 ہزار 231 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 418 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

 اب اس وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد مجموعی طور پر 19 ہزار 543 ہوگئی ہے۔