سرائے گمبیلا میں آسمانی بجلی گرنے سے 2بچیاں جاں بحق، 3زخمی

 

سرائے نورنگ:سرائے گمبیلا میں آسمانی بجلی گرنے سے دوبچیاں جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئیں۔

ریسکیو1122لکی مروت کے مطابق گذشتہ روز سرائے گمبیلا میں شدید ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش کے دوران آسمانی بجلی گری جس کی زد میں گھاس کاٹنے میں مصروف دو لڑکیاں 6سالہ قوثین ولد حقنواز اور تقوی ولد حافظ ماسٹر محمدشیرجاں بحق جبکہ مکرامینہ سمیت تین زخمی ہو گئیں۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122کی میڈیکل ٹیم ایمبولینس کے ہمراہ جائے وقوعہ پہنچی اورزخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا