وزیراعظم عمران خان سے ملائیشیا کے وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد کا ٹیلیفونک رابطہ، دونوں رہنماؤں نے غزہ میں جاری اسرائیلی حملوں کی مذمت اورعالمی برداری سے فوری طور پر حملے رکوانےکا مطالبہ کیا۔
وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران ایک دوسرے کو عید الفطر کی مبارکباد دی، اورفلسطین کی سنگین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
دونوں رہنماؤں نے اسرائیلی جارحیت اورمسجد اقصی میں معصوم نمازیوں اورغزہ پر فضائی حملوں کی شدید مذمت کی اورمعصوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیا۔
دونوں رہنماؤں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اسرائیل کی جانب سے غزہ پر جاری حملوں کو روکنے اور معصوم شہریوں کے تحفظ کے لیے ہنگامی اقدامات کرے۔
انہوں نے عالمی برادری سے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر مبنی ایک منصفانہ اور پائیدار حل پر بھی زور دیا اور فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی بھی کیا۔