سوات میں مسافروں سے بھری کوچ گہری کھائی میں جاگری

سوات:سوات کی تحصیل کبل کے پہاڑی علاقہ برہ سمئی سے پاچہ کلے جانیوالی ایک فلائنگ کوچ میاں خانی کے مقام پرحادثے کاشکار ہوگئی۔

 گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے خواتین اور ایک شخص سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ بچوں اورخواتین سمیت 24افراد زخمی ہوگئے۔ 

جاں بحق افراد میں سیدمحتاج ولدسیدمحمد بالاسمئی عمر50سال، مسماۃ صفیہ بی بی دُختر سیدمحتاج عمر23سال، مسماۃ شبانہ بی بی زوجہ نواب علی عمرچوبیس سال شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں عزرابی بی، عارف، شاہ فیصل، عباس، سومیہ، حناء بی بی، زینب، عائشہ، محمد، ایمن بی بی، انوربیگ، رحمت بی بی، ثناء اللہ، عجوہ بی بی، عا لمیت بی بی، افنان، کلثوم، فاطمہ اور سعیداللہ شامل ہیں۔ 

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 نے زخمیوں کو دیولئی کبل اورسیدوشریف پہنچادیاگیا۔