ایک دن میں 135 اموات، 2 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ

کورونا وائرس سے ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  مزید 135 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ گزشتہ ایک دن میں کورونا کے 2 ہزار 566 مثبت کیسز رپورٹ ہوئی ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 29 ہزار 801 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جن میں سے 2 ہزار 566 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق  کے بعد ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 67 ہزار 665 ہوگئی ، جن میں سے 4 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

 سرکاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 135 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 19 ہزار 752 ہوگئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں اب تک مجموعی طور پر کورونا کے مصدقہ متاثرہ افراد کی تعداد 8 لاکھ 82 ہزار 928 ہو گئی ہے جبکہ  ملک بھر میں صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 95 ہزار 511 ہوگئی ہے۔