دوستی سے انکار پر خواجہ سرائوں پر فائرنگ

لاہور  : دوستی سے انکار پر ملزم نے خواجہ سرا پر فائرنگ کر دی۔

ٹبی سٹی میں دوستی نہ کرنے پر ملزم نے دوستی سے انکار پر خواجہ سراؤں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو خواجہ سرا زخمی ہوگئے۔فائرنگ سے تیس سالہ خواجہ سرا محسن اور پچاس سالہ اللہ دیتہ زخمی ہو گئے۔

زخمی خواجہ سراؤں کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ملزم احمد گجر خواجہ سرا محسن سے دوستی کرنا چاہتا تھا لیکن دوستی سے انکار کرنے پر ملزم نے فائرنگ کردی۔فائرنگ کا واقعہ علی الصبح ٹبی سٹی کے علاقے شیخوپوریاں بازار میں پیش آیا ۔افسوسناک واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تاہم پولیس نے ملزم کو تلاش کرنے کے لئے لیے چھاپے مارنا شروع کر دیے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جلد ملزم کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لائیں گے ۔

خیال رہے اس سے قبل 25سالہ خواجہ سرا ارسلان کی گھر سے جلی ہوئی لاش ملی تھی۔اطلاع ملتے ہی پولیس اور فرانزک کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جائے وقوعہ سے فرانزک ٹیموں نے شواہد اکٹھے کرلئے گئے ۔ پولیس نے مقتول ارسلان کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔

ایف آئی آر کے مطابق مقتول ارسلان ناچ گانے کا کام کرتا تھا اور دس سال سے اسی پیشے سے منسلک تھا، مقتول دس سال سے لاہور میں رہائش پزیر تھا ۔ مقتول اکیلا کرائے کے مکان میں رہتا تھا ، نا معلوم افراد نے ارسلان کو قتل کیا ، مقتول کے پاس موبائل، اور سونے کی انگوٹھیاں بھی موجود نا تھی ۔