مردان کچہری دھماکے کے 2دہشتگرد گرفتار

پشاور:محکمہ انسداد دہشتگردی پشاور اور مردان ریجن پولیس نے مشتر کہ کا روا ئی کر تے ہوئے سال 2016میں مر دان کچہر ی خو د کش دھما کہ میں ملوث دو دہشتگر دو ں کو گرفتار کر کے ما رٹر گو لے، پستول اور ہینڈ گر نیڈ بر آمد کر لئے۔

کا ؤ نٹر ٹیرازم ڈیپارٹمنٹ پشاور پولیس کے مطابق گزشتہ روز اطلاع ملی کہ دہشت گر دی کی وارداتو ں میں ملوث ملزما ن شبقدر کے علا قے میں موجود ہیں

جس پر سی ٹی ڈی پولیس پشاور اور مر دان ریجن پولیس نے کا روا ئی کر تے ہو ئے دہشتگر د واخر خان ولد اکبر خان عر ف الف خان سکنہ سرو کلے چارسد ہ اور اسکے سا تھی محمد رازق ولد امیر خان سکنہ یو سف خان کلے تنگی کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے ایک عدد پستول، کا ر تو س، تین عدد ما ٹر گو لے،ایک کلو گرام با رودی مواد، ایک عدد ہینڈ گر نیڈ بر آمد کرلئے۔