بنوں:انڈس ہائی وے پر کنٹینر اور موٹر کار میں تصادم کے نتیجے میں تین مسافر جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا، جاں بحق ہونے والوں میں ایک انسداد دہشت گردی بنوں پولیس کااہلکار بھی شامل ہے۔
، ریسکیو ذرائع کے مطابق موٹر کار نمبر 8310 میں سوار چار دوست بنوں سے جا رہے تھے کہ انڈس ہائی وے پر واقع نشپہ پلانٹ کے قریب حادثے کا شکار ہو گئے جہاں کنٹینر اور موٹر کار کے مابین حادثہ پیش آ یا۔
حادثہ اتنا شدید تھا کہ موٹر کار مکمل طور پر تباہ اور کنٹینر کو بھی کافی نقصان پہنچا ریسکیو 1122نے لاشیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کرک منتقل کر دیا جبکہ زخمی کو پشاور منتقل کیا گیا۔
جاں بحق افراد کا تعلق ضلع بنوں کے علاقہ ککی سے ہے جن کی شناخت محمد حارث ولد عامر زمان، انعام اللہ ولد عبداللہ اور عامر سہیل ولد نصراللہ کے نام سے ہوئی ہے۔