سوات: سوات میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے شوقنے ایک اور قیمتی جان لے لی۔، نوجوان نے پستول لوڈ کرکے کنپٹی پر رکھی جو اچانکچل گئی۔
تفصیلات کے مطابق سوات میں ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے نوجوان زندگی کی بازی ہارگیا، نوجوان نے پستول لوڈ کرکے کنپٹی پر رکھی تو گولی چل گئی۔
افسوس ناک واقعہ تحصیل کبل کے علاقے مابنڑ میں پیش آیا،جہاں متوفی حمید اللہ کے کچھ دوست ٹک ٹاک کے لیے اس کی ویڈیو بنا رہے تھے۔
سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوجوان نے گن لوڈ کرکے اپنی کنپٹی پر رکھی تو گولی چل گئی، جس کے باعث وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔
پولیس نے نوجوان کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردی ہے۔