کراچی: کراچی کے علاقے گلبرگ میں پالتو شیر نے بچے پر حملہ کردیا جس سے بچہ زخمی ہوگیا۔
سوشل میڈیا پر 14 مئی کو پیش آنے والے واقعے کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں ایک گھر کے باہر شیر کے ارد گرد کئی افراد کو دیکھا جاسکتا ہے.
اسی دوران ایک بچہ شیر کے گرد گھومتا نظر آتا ہے، اچانک شیر جمپ لگا کر بچے کو پکڑ لیتا ہے، شیر کے حملے میں بچہ مبینہ طور پر زخمی ہوا۔
دوسری جانب پولیس نے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کا نوٹس لے لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفصیلات حاصل کررہے ہیں، ابھی تک کسی بھی زخمی کی انٹری پولیس کو موصول نہیں ہوئی اور صرف یہی پتا چلا ہے کہ یہ پالتو شیر عمر نام کے شہری کا ہے۔