اساتذہ کی کورونا ویکسی نیشن سے متعلق وفاق کا بڑا فیصلہ

ا سلام آباد: وفاقی حکومت نے اساتذہ کو جلد ازجلد کورونا ویکسین لگوانے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے ملک بھر میں اساتذہ کو جلد ازجلد کورونا ویکسین لگوانے کا فیصلہ کیا ہے۔

 اس حوالے سے ترجمان وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ این سی او سی کو صوبوں کی مدد کرنے کی درخواست کی ہے جبکہ اساتذہ کی ویکسی نیشن کے لیے صوبائی چیف سیکرٹریز کو مراسلے لکھ دئیے گئے ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ تعلیمی شعبے کا نقصان کم کرنے کیلئے اساتذہ اور امتحانی عملے کی جلد ویکسی نیشن کی جائے گی اور فیصلہ کیا گیا ہے کہ اساتذہ کی ویکسی نیشن 5 جون تک مکمل کرلی جائے اور امتحانات شروع ہونے سے قبل امتحانی عملہ اور سپورٹنگ سٹاف کو ویکسین لگائی جائے گی۔