واشنگٹن:مائیکروسافٹ کمپنی کے بانی بل گیٹس نے اپنی سابقہ اہلیہ ملینڈا کو 80 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز کے شیئرز منتقل کر دیئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بل گیٹس اپنی اہلیہ ملینڈا سے علیحدگی کے بعد اب تک 3 ارب ڈالر انہیں منتقل کر چکے ہیں۔ جس میں کینیڈا کے قومی ریلوے اور آٹو نیشن کے حصص بھی شامل ہیں۔
بل گیٹس نے ڈیری اینڈ کمپنی کے حصص میں سے 80 کروڑ 50 لاکھ کے حصص ملینڈا کو منتقل کر دیئے۔ جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ ڈیری اینڈ کمپنی میں بل گیٹس کے حصص کا 7 فیصد ہے۔
طلاق کی درخواست میں انکشاف کیا گیا کہ 1994ء میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے اس جوڑے نے شادی سے قبل معاہدہ (prenuptial)نہیں کیا تھا اور واشنگٹن ریاست کے قانون کے تحت جوڑوں میں طلاق ہونے پر اثاثے مساوی بنیادوں پر تقسیم کردیے جاتے ہیں۔
ملینڈا کو طلاق دینے سے قبل بل گیٹس 146 ارب ڈالرز کے ساتھ دنیا کے چوتھے امیر ترین شخص ہیں۔
بل گیٹس اور ملینڈا میں علیحدگی کی وجہ بل گیٹس کے اپنی ملازمہ کے ساتھ تعلقات بنے تھے۔