مہلک وائرس سے ملک بھر میں مجموعی اموات 20 ہزار سے متجاوز

کورونا وائرس سے ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  مزید 102 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ گزشتہ ایک دن میں کورونا کے 3 ہزار 070 مثبت کیسز رپورٹ ہوئی ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 51 ہزار 528 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جن میں سے 3 ہزار 070 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق  کے بعد ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 63 ہزار 229 ہوگئی ، جن میں سے 4 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

 سرکاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 102 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 20 ہزار 089 ہوگئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں اب تک مجموعی طور پر کورونا کے مصدقہ متاثرہ افراد کی تعداد 8 لاکھ 93 ہزار 461 ہو گئی ہے جبکہ  ملک بھر میں صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 04 ہزار 122 ہوگئی ہے۔