پشاور: شاہ پورکے علاقہ بینظیر ہسپتال کے خالی گراﺅنڈمیں رقم کے تنازعہ پرمسلح افراد باپ کے سامنے جوانسال بیٹے کوموت کے گھاٹ اتارکرفرارہوگئے۔
مقتول کے والدنیک محمدسکنہ سائنس کالج نے مقدمہ درج کراتے ہوئے پولیس کوبتایاکہ گزشتہ روزمیں اپنے بیٹے ظاہرشاہ کے ہمراہ بینظیرہسپتال کے خالی گرانڈ پرموجودتھاکہ اس دوران ملزمان بلال سکنہ مدینہ کالونی،نویدسکنہ چارسدہ اوراعجازسکنہ جمیل چوک وہاں پہنچنے اوررقم کے تنازعہ پرباتوں میں طیش میں آگئے ملزمان نویدا وراعجاز کے کہنے پربلال نے ہم پرفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں میرابیٹاشدیدزخمی ہوگیاجبکہ میں معجزانہ طورپربال بال بچ گیا۔
بیٹے کوطبی امدادکیلئے ہسپتال منتقل کررہے تھے کہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ راستے میں ہی دم توڑگیاجبکہ ملزمان ارتکاب جرم کے بعدفرارہوگئے،پولیس نے واقعہ کامقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
ادھر چمکنی کے علاقہ کوہاٹیان میں ایک اورلڑکا کوہوس کانشانہ بنا دیا گیا
پندرہ سالہ لڑکے نے مقدمہ درج کراتے ہوئے پولیس کوبتایاکہ گزشتہ روزملزمان عمر اورخالد اسے بہلاپھسلاکرچائے پلانے کے بہانے اپنے ہمراہ کوہاٹیان میں واقع بیٹھک لے گئے جہاں ملزمان نے اسے اپنی ہوس کانشانہ بنانے کے بعدگھرجانے کی اجازت دی۔
پولیس نے دونوں ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔