لڑکی کی میت سے زیادتی کا گھناؤنا واقعہ

پتوکی:  پتوکی میں ایک لڑکی کی میت سے زیادتی کا گھناؤنا واقعہ پیش آیا۔

 تفصیلات کے مطابق پتوکی کے نواحی گاؤں موضع برج مہالم میں لڑکی کی لاش کی بے حرمتی کا نہایت افسوس ناک اور گھناؤنا واقعہ پیش آیا۔

لڑکی کے ورثا نے بتایا کہ 16 سالہ لڑکی 11 مئی کو انتقال کر گئی تھی۔

 انتقال کے بعد تدفین کے اگلے روز جب اہل خانہ اس کی قبر پر گئے تو لڑکی کی قبر کْھدی ہوئی ملی اور لاش برہنہ حالت میں تھی۔ 

پولیس نے متوفیہ کے بھائی کی درخواست پر نا معلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے قبر کشائی کے لیے عدالت میں درخواست دے دی جبکہ پولیس نے لاش کی بے حْرمتی پر 4 مشتبہ افراد کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔ 

پولیس کے مطابق مزید حقائق میڈیکل رپورٹ اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد سامنے آئیں گے جن کی روشنی میں گرفتار ملزمان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔