متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی کے ولی عہد شیخ ہمدان بن محمد بن راشد المکتوم کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی ہے، جن میں سے ایک لڑکی اور ایک لڑکا ہے۔
عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق شیخ ہمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے جمعے کے روز اپنی نومولود جڑواں بچوں کی تصویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر کی۔
قدرت کی طرف سے اولاد کا تحفہ ملنے پر شیخ ہمدان بہت زیادہ خوش ہیں۔
شیخ ہمدان کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دبئی کے ولی عہد صوفے پر بیٹھ کر ہاتھوں میں دونوں بچوں کو گود میں لیے بیٹھے اور انہیں خوشی سے دیکھ رہے ہیں۔
اس تصویر کے پس منظر میں شیخ ہمدان کے والد اور بچیوں کے دادا شیخ راشد بن السعید المکتوم کا پوٹریٹ بھی آویزاں ہے۔
اس سے ایک روز قبل شیخ ہمدان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک سادہ پوسٹ کی تھی جس میں نیلے اور گلابی رنگ کے قدموں کے نشانات تھے۔