لاہور: پولیس نے لاہور سے مبینہ بھارتی جاسوس گرفتار کرلیا ، مشکوک شخص سے 3 بھارتی اخبار،ماچس اور کپڑے برآمد ہوئے، جس کے بعد تفتیش کے لیے سی ٹی ڈی کے حوالے کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے نشتر کالونی سےمبینہ بھارتی جاسوس گرفتار کرلیا گیا
پولیس کا کہنا ہے کہ مشکوک شخص سےتفتیش کی تواس نے اپنا نام ندیم ولدجن مند بتایا، مشکوک شخص نےبتایااحمدپورشرقیہ سےآیا،بھارت کارہائشی ہے اور گھریلوجھگڑےکی وجہ بارڈرکراس کر کےپاکستان آیا۔
پولیس نے کہا مشکوک شخص سے3بھارتی اخبار،ماچس،کپڑے برآمدہوئے، بعد ازاں ندیم کوتفتیش کےلیےسی ٹی ڈی کےحوالےکردیاگیا ہے۔
یاد رہے گذشتہ سال سیکیورٹی فورسز نے گلگت بلتستان سے 2 بھارتی جاسوسوں کو گرفتار کیا تھا ، جن کی شناخت نور محمد وانی اور فیروز احمد لون کے ناموں سے ہوئی اور گرفتار بھارتی جاسوسوں کا تعلق مقبوضہ کشمیر سے تھا۔
جاسوسوں نے اعتراف کیا تھا کہ وہ پاکستان میں جاسوسی کے لیے داخل ہوئے تھے اور انہیں بھارت نے ڈرا دھمکا کر پاکستان میں جاسوسی کے لیے بھیجا تھا۔