اوکاڑہ: نواحی گاؤں 48 تھری آر میں بدبخت سنگدل بیٹے نے باپ اور سوتیلی ماں کو قتل کردیا۔
رپورٹ کے مطابق اوکاڑہ کے نواحی گاؤں 48 تھری آر میں بدبخت بیٹے نے باپ اور سوتیلی ماں کو قتل کردیا، ملزم واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، جب کہ پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر ددئیے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ مقتول محمد یاسین نامی شخص نے کچھ عرصہ قبل ارشاد بی بی عرف شادو سے دوسری شادی کرلی تھی، ملزم مقصود اپنے باپ یاسین سے جائیداد کا حصہ مانگتا تھا، جائیداد کا تنازعہ شدت اختیار کرگیا تو ملزم نے طیش میں آکر والد اور سوتیلی ماں کو فائرنگ کر کے قتل کردیا، پولیس نے دونوں لاشوں کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔