چارسدہ: شہید کانسٹیبل سرکاری اعزاز کیساتھ سپردخاک

چارسدہ: ۔تھانہ پڑانگ کی حدود شابڑہ میں چھاپہ زنی کے دوران شہید ہونے والے کانسٹیبل حسن زیب کی نماز جنازہ پولیس لائن چارسدہ میں پورے سرکاری اعزاز کیساتھ اداکردی گئی۔پولیس پر فائرنگ کرنے والےملزمان بھی گرفتار،ایس ایم جی بھی برآمد۔تھانہ پڑانگ میں مقدمات درج تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ پڑانگ کی حدود شابڑہ میں چھاپہ زنی کے دوران شہید ہونے والے کانسٹیبل حسن زیب ایس ایچ او تھانہ پڑانگ زاہد خان کے ہمراہ  تھانہ پڑانگ میں مطلوب ملزمان ثور وغیرہ کی گرفتاری کےلیے RRFنفری کے ہمراہ شابڑہ پہنچ کر ملزمان کے گھر کا محاصرہ کر کے نفری کو ترتیب دینے لگا تو وہاں پر موجود ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی  جس سے کانسٹبل حسن زیب شہید ہوگیا پولیس پارٹی نے جوابی فائرنگ کی جس سے مسلح شخص کو زحمی حالت میں گرفتارکرلیا اس کے قبضہ سے کلاشنکوف بمعہ 5عدد کارتوس برآمد کرکے جس نے اپنا نام شہوار عرف ثور ولد ثمر گل بتایا جبکہ اس  دو ساتھی   جاوید اور شاکر پسران ثمر گل ساکنان شابڑہ کو گرفتار کرکے تھانہ منتقل کر دیا ہے جہاں ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

 نماز جنازہ پولیس لائن چارسدہ میں پورے سرکاری اعزاز کیساتھ اداکردی گئی ہے۔اس موقع پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید کو سلامی دی،پولیس افسران نے شہید کے تابوت پر پھول چڑھائے اور شہید کی مغفرت کے لیے دعاکی۔نمازہ جنازہ ڈی پی او چارسدہ زیب اللہ خان کےعلاؤہ ایس پی انویسٹیگیشن چارسدہ سجاد خان،ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز شہنشاہ گوہر خان،ڈی ایس پی سٹی بشیر احمد یوسفزئی،ڈی آیس پی شبقدر فاروق زمان خان،ڈی ایس پی سرڈھیری صابر گل خان اور دیگر پولیس افسران کے ساتھ ساتھ شہید کے ورثا نے بھی شرکت کی۔