عازمین حج کیلئے ہدایت نامہ جاری

حج 2021 کے لیے سعودی وزارت صحت نے 9 صفحات پر مشتمل ہدایت نامہ جاری کر دیا۔

عازمین ‏کو ویکسی نیشن کارڈ کے ساتھ انفرادی طور پر وزارت کو ثبوت دینا ہوگا۔

ہدایت نامہ کے مطابق سعودی وزارت صحت کےتسلیم اور منظور شدہ ویکسین لگوانا لازمی قرار ‏دیا گیا ہے

 ویکسین کی پہلی خوراک یکم شوال 1442 کو لی گئی ہو اور ویکسین کی دوسری خوراک ‏سعودی عرب داخلے سے 14دن پہلےلینا ہو گی۔

غیرملکی زائرین کیلئےمملکت میں داخلے کے بعد 3 دن کا قرنطینہ لازمی ہوگا۔ تمام تر احتیاطی ‏تدابیر اور ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانا ہوگا۔

حج مقامات پر پہنچنے سے قبل دستاویزات بشمول میڈیکل سرٹیفکیٹ مکمل کرنے ہوں گے۔ ‏ویکسین سند /دستاویز لازمی موجود ہو اور کورونا کیلئےاسکریننگ کرانی ہو گی۔

سوشل میڈیا، ‏ٹورایجنسیوں کو ایس ایم ایس سے معلومات کی فراہمی جاری رہےگی۔

مخصوص پوائنٹس کا بندوبست کیا جائےگا، کمروں، ہوٹلوں میں ہجوم سےاجتناب، ہرحجاج کو ‏کیٹرنگ کی انفرادی سہولت  مہیا ہو گی۔

عازمین حج کو جراثیم سے پاک بیگ میں پیک کنکریاں مہیاکی جائیں گی، جمرات آنے جانے کا ‏مخصوص شیڈول ہو گا،حجاج کی تعداد 50 سے زائد نہیں ہوگی

اجتماعات کی روک تھام اورمعاشرتی دوری اولین ترجیح ہوگی.