اہلیان پختونخوا کے نام صحت کارڈ پلس پروگرام متعلق اہم پیغام

صحت کارڈ پلس پروگرام  انتظامیہ نے خیبر پختونخوا کے شہریوں کے نام اہم پیغام جاری کیا ہے جس میں  منصوبے سے استفادہ کرنے کیلئے شہریوں کو  30 جون تک نادرا ریکارڈ کی درستگی/اندراج کا کہا گیا ہے۔

صحت کارڈ پلس پروگرام  انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ صحت کارڈ پلس پر  سہولیات کے حصول کے لئے شہری 30 جون سے قبل اپنے کوائف درست یا درج  کروا ئیں، کیونکہ جولائی میں تجدید شدہ ریکارڈ صحت کارڈ پلس میں شامل کرلیا جائے گا ۔

صحت کارڈ پلس پروگرام انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ پیغام میں کہا گیا ہے کہ جو شہری نادرا میں اپنے ریکارڈ کی 30 جون تک اندراج/درستگی نہیں کروائیں گے، ان کو پھر صحت کارڈ پلس میں ریکارڈ کی شمولیت کیلئے جنوری 2022 تک تجدید شدہ ریکارڈ کا انتظار کرنا پڑے گا۔

پیغام میں مزید کہا گیا ہے کہ جن شہریوں کو 9780 پر اپنا  شناختی کارڈ نمبر بھیجنے کی صورت میں نااہلیت کا پیغام موصول ہو وہ بغیر کسی توقف کے NADRA کے قریبی دفتر میں ریکارڈ کی شمولیت یا درستگی کروائیں اور سالانہ 10 لاکھ روپے تک کی مفت صحت سہولیات سے فائدہ اٹھائیں۔