برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے دوسری شادی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وہ 30 جولائی کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے۔
بورس جانسن کی شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے دوستوں اور رشتہ داروں کو دعوت نامے ارسال کردیے گئے ہیں۔
56 سالہ بورس جانسن نے 33 سالہ کیری سائمنڈ سے فروری میں منگنی کی تھی، برطانوی وزیراعظم کی یہ دوسری شادی ہوگی۔
اس سےقبل بورس جانسن نے 2018 میں اپنی سابقہ اہلیہ سے 25 سالہ رفاقت ختم کر دی تھی۔
گزشتہ برس اپریل میں برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔ بیٹے کی پیدائش لندن کے ایک ہسپتال میں ہوئی۔
وزیراعظم کے ترجمان کے مطابق بورس جانسن کی منگیتر کیری سائمنڈز نے لندن میں واقع ہسپتال میں ایک صحت مند بچے کو جنم دیا۔
بچے کی پیدائش سے قبل اس کی والدہ کیری سائمنڈز میں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی تاہم وہ بچے کی پیدائش سے تین ہفتے قبل کورونا سے صحت یاب ہو کر ہسپتال سے ڈسچارج ہوگئی تھیں۔