امریکا میں کورونا ویکسین لگوانے کے بعد کئی نوجوان دل کے عارضہ میں مبتلا ہوگئے ہیں۔کیسز سامنے آنے کے بعد امریکی حکام نے نوٹس لیتے ہوئے انکوائری شروع کردی ہے۔
امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کے مطابق بیماریوں کے کنٹرول اور تحفظ کے مرکز (سی ڈی سی) کو بعض کم عمر نوجوانوں میں ویکسین لگوانے کے بعد دل کے عضلات (مسلز) میں سوزش پیدا ہونے کی شکایات ملی ہیں۔ اس بیماری کا طبی نام مائیوکارڈائی ٹس (Myocarditis) ہے۔
بیماری کی رپورٹس ایک ویکسین سیفٹی گروپ کی جانب سے سامنے آئی ہیں۔
سی ڈی سی کے مطابق یہ شکایات چند نوجوانوں میں پائی گئی ہیں اور ابھی یہ واضح نہیں کہ ان کا براہ راست تعلق ویکسین سے ہے یا نہیں۔ حکام کے مطابق شکایات کی انکوائری شروع کر دی گئی ہے اور تحقیقات ابھی ابتدائی مرحلے میں ہیں۔