پشاور میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 4جاں بحق، 11زخمی

پشاور: تھانہ پشتخرہ کے علاقہ رنگ روڈ پر تیز رفتار موٹر کار ڈرائیور سے بے قابوہوکر 7موٹرسائیکلوں پر چڑھ دوڑی جس کے نتیجے میں چار موٹر سائیکل سوار جاں بحق اور راہگیروں سمیت11افرادشدید زخمی ہوگئے۔

حادثہ کے نتیجے میں موٹرسائیکلیں اور گاڑی بھی مکمل طور پرتباہ ہوگئی حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اورنعشیں و زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جہاں چار کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

 حادثے کے باعث کئی گھنٹوں تک رنگ روڈ پر ٹریفک جام رہی پولیس ترجمان کے مطابق گزشتہ روز رنگ روڈ پر ایک گاڑی حیات آباد جارہی تھی کہ اس دوران تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور سے بے قابوہو الٹے ہاتھ پر پلٹ گئی اور سامنے سے آنیوالی7موٹر سائیکلوں پر چڑھ دوڑی۔

 حادثہ کے نتیجے میں تحسین اللہ ولد میر باز اورمحمد نعمان ولد محمد طاہر سمیت چار افراد جاں بحق جبکہ راہگیروں سمیت 11افراد17سالہ محمد افضل ولد غلام محمدسکنہ حیات آباد ٗگلاب ولد ظاہر شاہ سکنہ پشتخرہ ٗساجد ولد خواجہ محمد سکنہ مشترزئی ٗاجمیر علی ولد باقر علی سکنہ پاڑہ چنار ٗشاہ جہاں ولد امیر شاہ ٗسکنہ باڑہ شیخان ٗعمر ولد عبدالودود سکنہ بنوں ٗحارث ولد محمد طاہر سکنہ نوشہرہ آصف ولد مطیع اللہ سکنہ کوہاٹ ٗسید نواز ولد داد خان سکنہ ماشوخیل شدید زخمی ہوگئے۔

 اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار و پولیس موقع پرپہنچ گئی اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں چار کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔


سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

 ٹریفک حادثہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی جس میں دیکھا ج سکتا ہے کہ موٹر سائیکل سوار حیات آباد سے رنگ روڈ پر جارہے تھے کہ اس دوران دوسری طرف سے اچانک گاڑی سامنے آگئی اورموٹرسائیکلوں پر چڑھ دوڑی۔

 فوٹیج میں گاڑی انتہائی تیز رفتاری کیساتھ الٹے ہاتھ پر آرہی ہے بے قابو گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق و زخمی ہونیوالے افراد ہوا میں اچھل کر زمین پر گرتے رہے۔

ڈرائیور فرار

 حادثے کے بعد کار سوار موقع سے فرار ہوگیا پولیس نے گاڑی کا ریکارڈ حاصل کرنے کیلئے متعلقہ برانچ سے رابطہ کرلیا جبکہ ملزم کی شناخت کا عمل بھی رات گئے تک جاری رہا۔

 ترجمان کے مطابق زخمیوں و عینی شاہدین کے بیانات قلمبند کرلئے گئے ہیں غلطی سراسر کار سوار کی ہے تاہم حادثے کے فوراً بعد موقع سے فرار ہوچکا ہے تاہم شناخت کا عمل جاری ہے۔