پشاور کے چڑیا گھر میں نئے مہمانوں کی آمد

پشاور:پشاور کے چڑیا گھر میں مختلف نسل کے تین ہرن کے ہاں چار بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔

ویٹرنری آفیسر ڈاکٹر عبدالقادر کے مطابق بچے مکمل صحت مند ہیں۔انہوں نے کہا کہ بچوں کا  مکمل خیال رکھا جارہا ہے، چڑیا گھر میں جانوروں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔
 
ویٹرنری آفیسر نے کہا کہ  ہاگ ہرن، گرے کورال اور زرد ہرن نے بچوں کو جنم دیا۔

ڈاکٹر عبدالقادر نے کہا کہ  ہرن کے نوزائیدہ بچے مکمل صحت مند ہیں۔