خاتون سے 6افراد کی اجتماعی زیادتی

راولپنڈی:تھانہ ایئرپورٹ کی حدود میں خاتون سے 6 افراد نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا،ملزمان نے خاتون کی ویڈیو بھی بنائی، واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

مقدمے کے مطابق مرکزی ملزم خاتون سے مکان کا کرایہ لینے کے بہانے آیا دوستی کی پیشکش کی، ملزم نے دوستی نا کرنے کی صورت میں مکان خالی کرنے کا کہا۔

متن مقدم کے مطابق ملزم 23 مئی کو 5 دیگر ساتھیوں کے ساتھ گھر میں داخل ہوا، مرکزی ملزم کی زیادتی کے دوران مزاحمت پر دیگر افراد نے اسلحہ تان لیا۔

متن مقدمہ کے مطابق مرکزی ملزم سمیت تمام افراد نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔