ملتان: ملتان کی تحصیل شجاع آباد میں مسلح ڈاکوؤں نے شادی کے گھر میں دھاوا بول دیا، دو گھنٹوں تک گھر والوں کو یرغمال بنا کر رکھا اورنئی نویلی دہلن کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی۔
یہ افسوس ناک واقعہ گزشتہ روز گزشتہ رات شجاع آباد کے علاقے موچی پورہ میں پیش آیا، دولہا گیلے وال کے علاقے سے دلہن کو بیا کر لایا تھا، اسی رات چار مسلح ڈاکوؤں نے گھر میں گھس کراہل خانہ کو 2گھنٹے تک گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کررکھا۔
علاقہ پولیس کے مطابق مسلح ڈاکو دلہا اور گھروالوں پر تشدد کرتے رہے اور سہاگ رات کو ہی دلہن کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کی، دلہا اور دلہن کو ہسپتال منتقل کردیاگیا،
میڈیکل ٹیسٹ اور مزید تفتیش کے بعد مزید حقائق سامنے لائے جائیں گے۔ ڈاکو5 تولے سونا اور سوا لاکھ نقدی لوٹ کرفرار ہوگئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری اور کرائم سین ٹیم نے موقعپر پہنچ کر جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرلیے ہیں۔