پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات میں ڈیوٹی کرنے والے اساتذہ کیلئے کوروناویکسی نیشن کو لازمی قرار دیدیا جبکہ محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے40سال اور اس سے زائد کے تمام ملازمین بشمول اساتذہ کو بھی کورونا ویکسین کیلئے خود کو رجسٹرڈ کرانے کی ہدایت کی ہے۔
محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کی جانب سے صوبہ بھر کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز اور تمام تعلیمی بورڈوں کے چیئرمینوں کو ارسال کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سکول کھلنے سے قبل محکمے کے ایسے ملازمین وہ اساتذہ جن کی عمر 40 سال یا اس سے زائد ہے وہ کوویڈ 19کی ویکسی نیشن کیلئے خود کو رجسٹرڈ کروائیں۔ سکول کھلنے سے پہلے ویکسی نیشن کا عمل مکمل کریں
مراسلے میں پشاور سمیت صوبہ بھر کے آٹھوں تعلیمی بورڈوں کے چیئرمینوں کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے امتحانات میں ڈیوٹی دینے والے اساتذہ کی ویکسی نیشن لازمی قرار دیں اور بغیر ویکسی نیشن کے کسی استاد کی ڈیوٹی نہ لگائیں۔